کوئٹہ میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 8 جنوری 2013 ,‭ 16:19 GMT 21:19 PST

بلوچستان میں کئی برسوں سے تشدد جاری ہے ( فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے قریب مائع پٹرولیم گیس ’ ایل پی جی‘ کے دو ٹینکروں پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق صوبہء پنجاب سے ہے۔

فائرنگ کا واقعہ منگل کو کوئٹہ شہر سے60 کلو میٹر دور مغرب میں کوئٹہ تفتان روڈ پر پیش آیا۔

کوئٹہ میں لیویز فورس کے کنٹرول روم کے عملے نے بی بی سی کو بتایاکہ سہ پہر کو شیخ واصل کے قریب بھارگ کے علاقے میں قریبی پہاڑیوں سے نامعلوم مسلح افراد نے ایل پی جی کے دو ٹینکروں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹینکر کے ڈرائیور سمیت اس میں سوار دوسرا شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دوسرے ٹینکر کا ڈرائیور ہلاک اور اس میں موجود دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز فورس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد اور زخمی ہونے والے شخص کا تعلق پنجاب کے علاقے بھکر سے ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جاری تشدد میں 2012 میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوئی جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔