حنا ربانی کھر کا سلامتی کونسل سے خطاب

آخری وقت اشاعت:  منگل 15 جنوری 2013 ,‭ 04:54 GMT 09:54 PST

حنا ربانی کھر سلامتی کونسل کے اجلاس سے یہ خطاب انسداد دہشتگردی کے موضوع پر کریں گی۔

پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سوموار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرنے کے لیے نیویارک پہنچی ہیں۔

ان کا سلامتی کونسل سے یہ خطاب منگل پندرہ جنوری کو ہو گا جس کا موضوع انسداد دہشتگردی یا کائونٹر ٹیررزم ہے جس اجلاس کی میزبانی پاکستان کر رہاہے

خیال رہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کے ان دس غیر مستقل اراکین میں شامل ہے جسے اگلے دو سال کے لیے منتخب ممالک کے گروپ میں سے جنوری کے مہینے میں سلامتی کونسل کی صدارت کے لیے منتخب ہوا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا بھی ارادہ تھا کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کرتے مگر ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا جس کے بعد اب صرف حنا ربانی کھر نیو یارک گئی ہیں۔

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اجلاس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون سے ملاقات کریں گي جبکہ اسی دن منگل کی شام نیویارک میں معروف تھنک ٹینک یا ایشا پر غیر سرکاری تنظیم ایشیا سوسائٹی میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے موضوع پر پاکستان امریکہ تعلقات کے حوالے سے ہونیوالے ایک بحث مباحثے میں بھی شرکت کریں گی۔

حال ہی میں افغانستان کے صدر بھی امریکہ کے اہم دورے سے واپس پہنچے ہیں جس کے دوران افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔