گورنر پنجاب کے بیٹوں کی پی پی میں شمولیت

آخری وقت اشاعت:  اتوار 20 جنوری 2013 ,‭ 17:56 GMT 22:56 PST

گورنر پنجاب کے تین بیٹوں سے میں دو رکن اسمبلی ہیں اور ان کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے تھا

پاکستان میں عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ میں تیز آگئی ہے اور اب گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے تینوں بیٹے حکمران جماعت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

گورنر پنجاب کے بیٹوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے رحیم یار خان میں ایک جلسے میں کیا۔

پنجاب کے گورنر مخدوم سید احمد محمود کے تین بیٹوں سے میں دو رکن اسمبلی ہیں اور ان کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے تھا۔

ادھر سنیچر کے روز پنجاب کے ضلع جہلم سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر قومی رکن اسمبلی بننے والے دو بھائیوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کو جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا کہ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے بیٹے اپنے والد کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

گورنرپنجاب کے بیٹوں میں سے مصطفیٰ محمود رکن قومی اسمبلی اور مرتضیٰ محمود رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ ان کے تیسرے بیٹے مخدوم علی محمود ہیں۔

مخدوم احمد محمود خود بھی گورنر پنجاب بننے سے پہلے مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر تھے۔

گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگی ہیں اور مسلم لیگی رہیں گے۔

مخدوم احمد محمود کی جگہ سابق گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کو مسلم لیگ فنکشنل کا صدر بنا دیا گیا۔

رحیم یار خان کے مخدوم برادران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے ایک دن پہلے مسلم لیگ نون کے جہلم کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہونے والے دو بھائی راجہ صفدر خان اور راجہ اسد خان نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

راجہ صفدر اور راجہ اسد نے اپنے اور سابق سینیٹر راجہ افضل خان کے ہمراہ مسلم لیگ نون سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے جہلم کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہونے والے دو بھائی راجہ صفدر اور راجہ اسد نے اپنے والد اور سابق سینٹر راجہ افضل کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔