غوث بخش مہر کی فنکشنل لیگ میں شمولیت

آخری وقت اشاعت:  بدھ 23 جنوری 2013 ,‭ 15:16 GMT 20:16 PST

غوث بخش مہر مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

پاکستان کے صوبے سندھ کے نامور سیاست دان غوث بخش مہر نے اپنے دو بیٹوں سمیت مسلم لیگ فنگشنل میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

غوث بخش مہر وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی کابینہ میں نجکاری کے وزیر تھے۔

واضح رہے کہ غوث بخش مہر قومی اسمبلی اور ان کے صاحبزادے شہر یار مہر مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اس سے پہلے سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس پر اختلافات کی وجہ سے شہر یار مہر نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے شہر یار کے والد غوث بخش مہر کو نجکاری کی وزارت سے فارغ کردیا تھا تاہم غوث بخش مہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود استعفی دیا تھا۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے سینیئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کے بڑے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ نے اپنے ساتھیوں سمیت حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان مسلم لیگ نواز کی چند پالیسیوں کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔