’ویکسی نیشن نہیں تو سکول میں داخلہ نہیں‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 29 جنوری 2013 ,‭ 01:24 GMT 06:24 PST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی حکومت نے بچے کے برتھ سرٹیفکیٹ اور سکول میں داخلے کو ویکسی نیشن سے مشروط کردیا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور کے ضلعی رابطہ آفیسر یا ڈی سی او کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

ڈی سی لاہور نور الامین مینگل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان والدین کو بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ یعنی جنم پرچی جاری نہ کی جائے جو اپنے بچے کا ویکسی نیشن کارڈ جمع نہ کرائیں۔

نور الامین مینگل نے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سکول میں بچے کے داخل کے لیے ویکسی نیشن کارڈ کو لازمی قرار دیا جائے۔

ضلعی حکومت نے یہ احکامات لوگوں میں بچوں ویکسی نیشن کو فروغ دینے کے لیے کیا تھا کہ ویکسی نیشن مہم کے دوران بہتر سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

اجلاس کے دوران لاہور کے ضلعی رابطہ آفیسر نور الامین نے یہ بتایا کہ والدین کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن کرنے والے عملے ایسی جیکٹ استعمال کریں گے جس کے پہننے سے اُن کی آسانی سے پہچان ہوسکے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔