لاہور: بس کے حادثے میں تئیس مسافر ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 23 مارچ 2013 ,‭ 07:31 GMT 12:31 PST
فائل فوٹو، بس حادثہ

پاکستان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور مسافر گاڑیوں کی خراب حالت کی وجہ سے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے نزدیک مسافر بس کے حادثے میں کم از کم تئیس مسافر ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئےہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سنیچر کو علی الصبح فیصل آباد روڑ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

اس حادثے میں کم از کم تئیس مسافر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے پولیس افسر ذوالفقار چیمہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے میں پینتیس مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحققیات میں حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔

جائے حادثہ پر بجلی کی تاریں گری گرنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ رواں ماہ شمالی علاقے میں ایک مسافر بیس کے حادثے میں چوبیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت فوج کے اہلکاروں کی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔