3844 ووٹرز ایک سو سال سے زائد عمر کے

پاکستان میں آئندہ انتخابات میں ایک سو سال سے زیادہ عمر کے تین ہزار سے زیادہ افراد اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی تیار کردہ ووٹرز لسٹ کے مطابق ایک سو سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 3844 ہے جو کہ کُل ووٹرز کی تعداد کا 0.005 فیصد ہیں۔

ان افراد میں سے 1852 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 1992 خواتین۔

ووٹرز لسٹ کے مطابق ایک سو سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ہے جہاں ان کی کُل تعداد 2524 ہے۔ ان میں سے 1266 خواتین جبکہ 1258 مرد ووٹرز ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں 263 افراد سو سال سے زیادہ عمر کے ہیں جن میں سے 123 مرد اور 140 خواتین ہیں۔

اسی طرح وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے میں کُل سولہ افراد سو سال سے زیادہ عمر کے ہیں جن میں سے چھ خواتین ووٹرز ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اٹھارہ افراد میں سے سات خبواتین اور گیارہ مرد ووٹرز ایک سو سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں ان ووٹرز کی کُل تعداد ساڑھے تین سو ہے جن میں سے ایک سو اسّی خواتین ووٹرز ہیں۔

صوبہ سندھ میں ایک سو سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 673 ہے جن میں سے 393 خواتین ہیں۔

اسی بارے میں