یہ صفحہ اب لائیو نہیں
الیکشن 2013 : نتائج کا لائیو لاگ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 12 مئ 2013 ,‭ 14:47 GMT 19:47 PST
تازہ ترین اپ ڈیٹ دیکھنے کے لیے صفحہ ریفریش کریں یا جاوا سکرپٹ آن کریں
  1. عام انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد 86.1 ملین ہے جبکہ ان میں سے 48.6 ملین ووٹرز مرد اور 37.5 ملین خواتین ووٹرز ہیں۔

     

  2. الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 38 میں انتخابات ملتوی کر دیے ہیں، جس کی وجہ امن و امان کی خراب صورتِ حال بتائی گئی ہے۔

  3. ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام5بجے تک جاری رہے گا تاہم وقت ختم ہونے پر جو لوگ پولنگ سٹیشنوں کے اندر ہوں گے وہ اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

  4. آج قومی اسمبلی کے 272 نشستوں پر انتخابات ہونا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناء پر قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں انتخابات ملتوی ہو گئے ہیں۔ ان حلقوں میں این اے 83 ، این اے 141 ، این اے 38 اور این اے 254 شامل ہیں۔

  5. صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں خواتین کے لیے پولنگ سٹیشن نمبر 189 میں پریذائیڈنگ افسر احکامات دیتے ہوئے۔

  6. چیف الیکشن کمشنر فخر الدین ابراہیم نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالا دیا ہے انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عوام گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جب لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے تو اچھے لوگ کیسے اقتدار میں آئیں گے۔

  7. سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے پیپلز پارٹی کی اُمیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تحریکِ انصاف کے اُمیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئی ہیں۔

  8. کراچی میں قائد آباد کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 28 سے جماعت کے امیدوار امان اللہ محسود سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے

  9. صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹرز لائن لگائے ہوئے ہیں۔

  10. پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر، پسنی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 51 کے مختلف پولنگ سٹیشن میں عملہ تو موجود ہے لیکن ووٹرز نہیں ہیں۔ شہر میں ہڑتال کے باعث سڑکیں سُنسان ہیں۔ بلوچ قوم پرست اتحاد نے انتخابات کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

  11. ’اپنی عورتوں کو باہر کیوں نکالیں؟‘

  12. پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے ایک نوجوان ووٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں ووٹ ڈالنے کے لیے اتنا پرجوش تھا کہ رات دو بجے سے جاگ رہا ہوں۔‘

  13. آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے راولپنٹڈی کے کنٹونمٹ کے علاقے میں واقع پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ یہ علاقہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54۔ جنرل کیانی کی پولنگ سٹیشن میں موجودگی کے دوران کسی کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور فوج نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔

  14. بریکنگ نیوز

    جماعتِ اسلامی نے کراچی میں پولنگ کے دوران دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کروانے کا اعلان کر دیا ہے

  15. ضلع بونیر میں خواتین کے پولنگ سٹیشن خالی پڑے ہیں صرف ایک گاؤں کڑپہ میں خواتین ووٹ ڈال رہی ہیں

  16. راولپنڈی کے حلقے این اے 55 میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا

  17. کوئٹہ میں کلی شابو کے علاقے میں خواتین کے ایک پولنگ مرکز پر دستی بم کے حملے میں 4 خواتین زخمی ہو گئیں

     

  18. کراچی میں انتخابی عمل پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں اور امیدواروں کا کہنا ہے کہ الیکشن شفاف اور منصفانہ نہیں۔ ووٹروں کی بڑی تعداد چھ چھ گھنٹے سے انتظار کر رہی ہے۔ پولنگ ختم ہونے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بچا ہے لیکن لگتا ہے ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا جائے گا