پشین میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین کے پولیس حکام کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

اس حملے کے بعد حملے کے بعد انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کے مطابق منگل کو ضلع پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں انسداد پولیو مہم دوسرے روزبچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے دوران پولیو کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیم ایک گھر کے گیٹ کے سامنے اپنے کام میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اہلکار کا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم حملے میں انسداد پولیو ٹیم کے ورکرز محفوظ رھے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ضلعی کمونیکیشن آفسیر شمس اللہ ترین نے صحافی مطیع اللہ اچکزئی کو بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد کا ہدف انسداد پولیو ٹیم ہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوا تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد ضلع پشین میں جاری انسداد پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اسی بارے میں