بلوچستان زلزلہ:330 سے زیادہ ہلاک، سینکڑوں زخمی
پاکستان میں منگل کو آنے والے شدید زلزلے سے صوبہ بلوچستان کے پانچ اضلاع میں تباہی ہوئی ہے اور حکام نے اب تک 330 ہلاکتوں اور قریباً ساڑھے چار سو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
-
پاکستان میں منگل کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے سے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے
-
زلزلے سے بلوچستان کے علاقے آواران اور کیچ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں
-
آواران میں بیشتر دیہات میں مٹی کے مکانات زمیں بوس ہوگئے ہیں
-
سرکاری طور پر اس زلزلے میں ڈھائی سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت اور پانچ سو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے
-
دشوار گزار راستوں اور دوردراز علاقے کی وجہ سے زلزلے کے بعد سرکاری سطح پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے میں مشکلات پیش آئیں
-
متاثرہ علاقوں میں ابتدائی طور پر مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بچے کھچے مال و اسباب کو منہدم عمارتوں سے نکالا
-
حکام کے مطابق زلزلے سے بلوچستان کے چھ اضلاع میں کل تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں
-
لیڈی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے زخمی قبائلی خواتین کو ابتدائی طبی امداد دینے میں مشکلات پیش آئیں
-
زلزلے سے ہونے والے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے کے لیے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں
-
ہزاروں افراد نے زلزلے کے بعد پہلی رات کھلے آسمان تلے گزاری اور اب وہ امداد کے منتظر ہیں
تصاویر
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018
گذشتہ ہفتے کا پاکستان
- 22 اپريل 2018