اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’غم اور خوشی کا احساس کھو چکے‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان ميں زلزلے کو آئے اب چھ روز گزر چکے ہيں ليکن متاثرين کے ليے امداد کي مناسب ترسيل اب بھي ايک مسئلہ بني ہوئي ہے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ضلع آواران میں ہوا ہے جہاں امداد کی امید لگائے بیشتر متاثرین اب تک خالی ہاتھ بيٹھے ہیں۔ اور تاخیر کی سب سے زیادہ قیمت عورتیں اور بچے ادا کر رہے ہیں۔ آواران سے ہماری نامہ نگار صباء اعتزاز کی رپورٹ۔