اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’نصیرالدین کا قتل، پاکستان کا نقصان‘

اسلام آباد میں تحریک طالبان افغانستان سے منسلک اہم گروہ حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم رہنما نصیر الدین حقانی کو قتل کر دیا گیا۔ نصیر الدین حقانی، جلال الدین حقانی کے صاحبزادے تھے۔ جلال الدین حقانی افغانستان کے علاقے خوست سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے سویت یونین کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور انیس سو نوے میں خوست پر قبضہ کیا جو طالبان کی پہلی بڑی کامیابی تھی۔

افغان امور کے تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ثقلین امام کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ نصیرالدین حقانی کا قتل پاکستان کے لیے بڑا نقصان ہے۔