اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’دنیا غیر ریاستی عسکری طاقت کو نہیں مانتی‘

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کہتے ہیں کہ پاکستان کے امریکہ سے تعلقات کو از سر نو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد عسکری تعاون رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج ملکی سیاست میں مضبوط تو ہوگئی ہے مگر وہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے قابل نہ بن سکی۔

حسین حقانی کے کہنا ہے کہ اس کی وجہ پاک امریکہ تعلقات کا کثیرالجہتی نہ ہونا ہے یعنی اقتصادیات اور علمی میدانوں میں تعلقات کی تقریباً فقدان ہونا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب دنیا میں غیر ریاستی عسکری طاقت کو کوئی بھی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ حسین حقانی نے ان کے علاوہ اور بھی باتیں کہیں ہیں اپنی نئی کتاب میں جس کا نام ہے Magnificent Delusions: Pakistan, the United States, and an Epic History of Misunderstanding

ہمارے ساتھی ثقلین امام نے حسین حقانی سے ان کی اس کتاب کے بارے میں بات کی اور پوچھا کہ اب انھیں یہ سب باتیں کہنا یا لکھنا کیوں یاد آئیں ہیں؟