کوئٹہ: دھماکے میں 10 افراد ہلاک، 38 زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption دھماکے میں ایک بس، کئی رکشے، سائیکل اورگاڑیوں کو نقصان پہنچا

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج چوک میں دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے ہیں۔

سول ہسپتال کے ڈاکٹر کریم نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں دس افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالات تشویش ناک ہے۔

کوئٹہ کے ڈی آئی جی آپریشن محمد جعفر نے بی بی سی کوبتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق یہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور بم سائیکل میں نصب تھا۔

دھماکا جناح روڈ پر سائنس کالج چوک میں نمازِ جمعہ کے بعد ہوا۔ ابتدائی معلومت کے تحت دھماکے میں ایف سی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ایف سی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایف سی کا ایک قافلہ جائے وقوع سے گزر رہا تھا۔

دھماکے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔دھماکے میں ایک بس، کئی رکشے، سائیکل اورگاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

امدادی کارروائیاں مکمل کر دیں گئیں ہیں اور زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اسی بارے میں