اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں تھری اور فور جی کے لائسنسز کی نیلامی

بدھ کو پاکستان میں تھری اور فور جی کی لائسنسز کی نیلامی ہو رہی ہے۔ سرکاری توقعات کے مطابق اس نیلامی سے حکومت کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی آمدن ہو گی۔ اتنی بڑی نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے حکومت نے گزشتہ دنوں میں بعض اقدامات بھی کیے ہیں۔ اس کے باوجود بعض ماہرین کا خیال ہے کہ لائنسنز کی انٹرنیٹ پر نیلامی کے اس عمل کو خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ ممکنہ خطرات کیا ہیں، یہی جاننے کی کوشش کی ہے نامہ نگار آصف فاروقی نے اس رپورٹ میں۔