ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ National Assembly of Pakistan
Image caption طاہرہ آصف کو زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ آصف فائرنگ سے زخمی ہو گئی ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی دوپہر پیش آیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق طاہرہ آصف لاہور سے اسلام آباد آ رہی تھیں کہ مرید کے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

طاہرہ آصف کو زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے طاہرہ آصف پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے بھی طاہرہ آصف پر حملے کی مذمت کی ہے۔