کراچی میں مسجد کے باہر دھماکہ، دو ہلاک

فائل فوٹو تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption حملہ آور کا ٹارگٹ نہ تو مکی مسجد تھی نہ پلازا: پولیس افسر

کراچی میں ایک مسجد کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے۔

جناح ہسپتال کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کراچی پولیس کے اے آئی جی عبدالقادر تھیبو نے میڈیا سےگفتگو کے دوران بتایا کہ یہ خودکش دھماکہ نہیں لگتا، اور اس میں موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔

غلام قادر تھیبو کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں چینی کمپنی کی موٹر سائیکل استعمال ہوئی ہے اور اس پر جعلی نمبر پلیٹ نصب تھی۔

کراچی پولیس چیف نے وضاحت کی کہ حملہ آور کا ٹارگٹ کچھ اور تھا اور اس کا ٹارگٹ مکی مسجد یا پلازا نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نارتھ کے علاقے میں آپریشن ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے ردعمل میں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں۔

اسی بارے میں