ممتاز ماہرِ تعلیم انیتا غلام علی انتقال کر گئیں

تصویر کے کاپی رائٹ dawn.com
Image caption انیتا غلام علی نے تعلیم اور ترقی کے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی حکومتِ پاکستان نے ان کی گراں قدر خدمات پر انھیں ’ستارۂ امتیاز‘ سے نوازا

پاکستان کی ممتاز ماہرِ تعلیم اور ریڈیو پاکستان کی سابق انگریزی نیوز ریڈر انیتا غلام علی کراچی میں 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

انیتا غلام علی نے تعلیم کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔ انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز ایس ایم سی سکول کراچی سے بطور استاد کیا۔

انھیں وزیرِ تعلیم، ثقافت، سائنس، ٹیکنالوجی، نوجوان اور کھیل بھی مقرر کیا گیا۔

انیتا غلام علی نے تعلیم اور ترقی کے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ حکومتِ پاکستان نے ان کی گراں قدر خدمات پر انھیں ستارۂ امتیاز سے نوازا۔

اپنی وفات سے پہلے وہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

انیتا غلام علی کو کراچی میں منعقدہ خواتین کی رہنمائی سے متعلق پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں بے نظیر ایکسلینس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں