کراچی میں بم حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم پھینکنے کی وجہ سے ہوا ہے

کراچی کی مرکزی شاہراہ پر ایک پولیس چوکی پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

شاہراہ فیصل اور شاہراہِ قائدین کے سنگم پر واقع نرسری کے نیچے صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پولیس مددگار کی چوکی میں دھماکہ ہوا۔

فیروز آباد تھانے کے انسپکٹر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور انھوں نے دھماکہ خیز مواد پھینکا اور فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں ان کے چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو جناح ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم پھینکنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد وہاں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جاری احتجاج کے دوران دھماکے کی جگہ کے قریب واقع نرسری کے علاقے میں دھرنے بھی دیے جاتے رہے ہیں، اور سندھ کی صوبائی حکومت انھیں سکیورٹی کی یقین دہانی کراتی رہی ہے۔

اسی بارے میں