شمالی وزیرستان: راکٹ حملہ 3 اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان
Image caption واقعہ کے بعد فرنٹیئر کور کےاہلکاورں نے جوابی کارروائی

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں مقامی اہلکاروں کےمطابق سپین وام کے مقام پر فرنٹیئر کور کے قلعے پر نا معلوم افراد نے متعدد راکٹ داغے ہیں جس میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ اتوار اور سنیچر کی درمیانی شب پیش آیا۔ مقامی اہلکاورں نے بتایا کہ سپین وام کے مضافات میں پہاڑوں سے راکٹ داغے گئے ہیں۔

دو راکٹ قلعے کے اندر گرے جس میں جانی نقصان ہوا ہے۔ اس کے بعد فرنٹیئر کور کےاہلکاورں نے جوابی کارروائی کی لیکن دوسری جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فوجی آپریشن ضرب عضب کے دوران سپین وام میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی گئی لیکن اب اس واقعے کے بعد ایسی اطلاعات ہیں کہ مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

سپین وام کا علاقہ تحصیل میر علی کے شمال میں بیس سے پچیس کلومیٹر دور واقع ہے ۔

اس بارے میں فوج کے تعلقات عامہ کے حکام سے رابطے کی کوششیں کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

اسی بارے میں