وادئ تیراہ میں فضائی حملہ، 31 شدت پسند ہلاک

پاکستان کے قبائلی خیبر ایجنسی میں وادئ تیراہ میں ایک فضائی حملے میں کم از کم اکتیس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی فوج کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فضائی حملہ خیبر ایجنسی کی وادئ تیراہ میں کیا گیا جس میں شدت پسندوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

اس علاقے میں فوج طالبان اور لشکر اسلام کے شدت پسندوں کے خلاف گزشتہ سال اکتوبر سے کارروائیاں کر رہی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے چار ٹھکانے اور خود کش حملہ آوروں کی ایک تربیت گاہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں کئی خود کش حملہ آوروں کو بھی ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سے فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔

پشاور سکول پر حملے میں ایک سو چونتیس بچوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں