امریکی سفیر کی وزیر اعظم سے ملاقات، ’جان کیری کے دورے‘ پر تبادلہ خیال

تصویر کے کاپی رائٹ PID
Image caption ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مجوزہ دورے اور پاک امریکہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفیر نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی جس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مجوزہ دورے اور پاک امریکہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خارجہ امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین سٹریٹیجک مذاکرات اس ماہ اسلام آباد میں ہوں گے جس میں امریکی وفد کی قیادت امریکی وزیرخارجہ جان کیری کریں گے۔

سٹریٹیجک مذاکرات کے لیے انتظامات اور امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے لیے تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سٹریٹیجک مذاکرات ایسے وقت میں شروع ہونے جا رہے ہیں جب پاکستانی بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نومبر میں دو ہفتوں کے لیے امریکہ گئے تھے جہاں انھوں نے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔