اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

موسیقی کے ذریعے ہم آہنگی کی کوشش

امریکی وائلن نواز وليم ہاروی گذشتہ دس برس سے اپنی موسیقی کے ذریعے تشدد زدہ اور پسماندہ ممالک میں ہم آہنگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف مقامی موسیقاروں، گلوکاروں اور سازِندوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، بلکہ مقامی موسیقی کے بارے ميں خود بھی سیکھتے ہیں۔ اپنے اِس مشن کي دسويں سالگرہ کے لیے وہ دس ممالک میں ایک خاص دھن تخلیق کر رہے ہیں جس کا مقصد اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ اِس دورے میں اُنہوں نے سب سے پہلے پاکستان کا رخ کیا، جہاں اُنہوں نے چاروں صوبوں کے موسیقاروں کے ساتھ یہ دھن تیار کی۔