حب سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی

تصویر کے کاپی رائٹ b
Image caption حب کے علاقے سے پہلے بھی تشدد شدہ لاشیں ملنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کراچی سے متصل حب کے علاقے سے جمعرات کو برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔

حب پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ لاش جمعرات کو ایک پل کے نیچے سے ملی تھی۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ لاش کی شناخت فیاض کریم کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع پنجگور سے تھا لیکن اب وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ کراچی کے علاقے ڈالمیا میں رہائش پذیر تھا۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش حب کے علاقے میں پھینکی گئی تھی۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ فیاض کی گردن پر رسی کے نشانات تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے پھندا لگا کر ہلاک کیا گیا۔

فیاض کریم کی لاش کے حوالے سے قوم پرست جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ نے سکیورٹی اداروں پر فیاض کریم کو زخمی حالت میں اٹھانے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوستی جانب سرکاری حکام کا وقتاً فوقتا اس حوالے سے جو موقف سامنے آتا رہا ہے ان میں ان الزامات کی سختی سے تردید کی جاتی رہی ہے اور یہ کہا جاتا رہا ہے کہ حکومتی ادارے ایسی کسی بھی کارروائی میں ملوث نہیں ہیں۔

اسی بارے میں