رحیم یار خان سے سات پولیس اہلکار اِغوا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption چھ پولیس اہلکاروں کو ڈاکؤوں کے تین گروہوں نے اغوا کیا ہے: پولیس

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے پولیس حکام کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی ایک پولیس چوکی پر گذشتہ رات ڈاکؤوں نے حملہ کیا اور ساتھ پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی تھی کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی حدود میں اے ایس آئی سمیت چھ پولیس اہلکار اغوا ہو گئے ہیں۔ تاہم رحیم یار خان کی حدود میں تھانہ ماشکا کے ایس ایچ او سیف اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے اغوا کا واقعہ پنجاب کی حدود میں ہی پیش آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کا اغوا سندھ میں حالیہ عرصے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا ردِعمل ہے۔

ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے مقامی میڈیا نے دو روز پہلے بھی خبر دی تھی کہ گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں ایک ایس ایچ او ہلاک اور دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں