بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر جان جمالی کا استعفیٰ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد جمالی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان کا تعلق وفاق میں برسرِ اقتدار جماعت مسلم لیگ ن سے ہے۔

نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق گورنر ہاؤس بلوچستان کے اہلکار کا کہنا ہے کہ صوبے کے قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو نے جان محمد جمالی کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ میر جان محمد جمالی کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات میں پارٹی کے فیصلے کو تسلیم نہ کرنے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت ان سے ناراض تھی۔

جان محمد جمالی نے ان انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو خواتین کی نشست پر امیدوار بنایا تھا۔

ان اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ ن سینیٹ کے الیکشن میں بلوچستان سے ایک نشست سے بھی محروم ہوگئی تھی۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان محمد جمالی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا تاہم وہ تحریک پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

اسی بارے میں