زہرہ شاہد قتل کیس دو ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں دو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

پولیس نے جمعے کے روز ملزمان کو غیر معمولی سکیورٹی انتظامات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کو یکم جون کو طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد کو 2013 میں ڈیفنس میں ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس اس سےقبل راشد عرف ٹیلر ماسٹر اور زاہد عباس زیدی کو گرفتار کر چکی ہے اور ان کے خلاف عدالت میں چالان بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں میجسٹریٹ کی عدالت میں دو چشم دید گواہوں نے زاہد عباس اور راشد کی شناخت کی تھی۔

چشم دید گواہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ زاہد عباس موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ راشد پچھلی نشست پر بیٹھا تھا۔

اسی بارے میں