’وفاق نے کرپشن کےنام پر سندھ پر چڑھائی کر رکھی ہے‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption قائم علی شاہ کا ہنا تھا ہ صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن بھی کم نہیں وہ ایک قانون بھی بنارہے ہیں

سندھ کے وزیر اعلیٰ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے نام پر سندھ پر وفاق نے چڑھائی کر رکھی ہے، موجودہ وقت تین چار ادارے ان سے حالت جنگ میں ہیں۔

سندھ میں احتساب کمیشن کے قیام کا فیصلہ

سندھ میں دو ماہ میں کرپشن کے الزام میں 52 افسران گرفتار

کراچی میں جمعے کو بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف رینجرز ہے، جن کی ڈیوٹی ہے کہ جو سنگین جرائم ہیں جیسے ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، بھتہ خوری اغوا برائے تاون ہے ان کی روک تھام کرے جن کے لیے انہیں اختیارات دیئے گئے تھے۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ’رینجرز نے کرپشن کے سلسلے میں بھی کچھ اقدامات کیے ہیں، نیب نے بھی کیے لیکن ان دوستوں کے علاوہ ایف آئی اے بھی ہے، حالانکہ ایف آئی اے کا یہ پہلے کام نہیں۔ ان کا مینڈیٹ صوبائی حکومتوں کے نہیں ہے بلکہ وہ بھی یہاں آئے ہیں لیکن قانون کے مطابق وہ نہیں آئے۔‘

وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ ’اگر صوبے ناکام ہوگئے ہیں اور وفاقی حکومت میں کوئی کرپشن نہیں ہے، پھر تو یہ سب لوگ یہاں آکر حملہ کرلیں۔ نیب یا اور کوئی وفاقی ایجنسی آجائیں۔‘

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ’صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن بھی کم نہیں وہ ایک قانون بھی بنارہے ہیں جو کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت قانون ہوگا، اس میں چاہے کوئی بھی ہو کسی کو بھی بخشا نہیں جائے۔‘

اسی بارے میں