’جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دو شدت پسند ہلاک‘

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption سکیورٹی فورسز کا کنڈے غر کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں اہلکاروں کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو شدت پسند ہلاک جبکہ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک سپاہی زخمی ہوا ہے۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ سکیورٹی فورسز کا کنڈے غر کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں شمالی کارروائی میں 22 شدت پسند ہلاک

شدت پسندوں کے حملے میں ایک میجر ہلاک

یہ سرچ آپریشن جمعے کی صبح سات بجے شروع کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس پہاڑی علاقے میں شدت پسند روپوش ہیں۔

اس سرچ آپریشن کے دوران ایک بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ایک سپاہی اجمل زخمی ہوئے ہیں۔اس آپریشن میں کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اہلکاروں نے بتایا کہ مدے جان اور سپلاتوئی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری آرٹلری سے فائر کیے جس میں اطلاعات کے مطابق دو شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا ہے لیکن اب تک اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب شمالی گذشتہ سال جون سے جاری ہے اور گذشتہ روز خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں فوجی کارروائی میں حکام نے شدت پسندوں کی ہلاکت اور ان کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ اس کارروائی میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی تھی۔

اسی بارے میں