گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption گوادر میں تشدد کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی ایک کاروائی میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں شرپسند تھے جو کہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تاہم بلوچ رپبلیکن پارٹی اور بلوچ نیشنل موومنٹ نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارے جانے والے افراد کو پہلے ہی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پسنی میں شرپسندوں کی موجودگی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند افراد ہلاک ہوگئے۔

ایف سی کی پریس ریلیز کے مطابق اس کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

مارے جانے والے دونوں افراد کی شناخت حنیف انور اور یوسف ارمان کی ناموں سے ہوئی ہے جو کہ گوادر کے ہی رہائشی تھے۔

خیال رہے کہ گوادر میں تشدد کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں سکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسی بارے میں