اوباما کا لاہور حملے پر اظہارِ تعزیت کا فون

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہتا ہے

امریکہ کے صدر براک اوباما نے پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شرف کو فون کر کے لاہور بم حملے پر تعزیت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔

ریڈیو پاکستان کے کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

* لاہور میں جماعت الاحرار کا چوتھا بڑا حملہ

صدر اوبامہ نے وزیر اعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے لاہور کے تفریحی مقام گلشن اقبال میں خود کش حملے پر اظہار تعزیت کیا۔ حملہ میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہتا ہے۔

وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ’نامعلوم دشمن معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو ان کے لیے آسان ہدف ہیں۔‘

امریکی صدر اوباما نے جوہری سلامتی کی سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کے وزیر اعظم کے فیصلے کی تعریف کی۔

اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔

اسی بارے میں