سپیل برگ کی علی گیلانی پر فلم بنانے میں دلچسپی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption حیدر گیلانی نے سپیل برگ کو کہا کہ وہ ان کی پیشکش پر غور کریں گے

گیلانی خاندان کے ذرائع کے مطابق ہالی وڈ کے مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر سٹیون سپیل برگ نے تین برس تک شدت پسندوں کی قید میں رہنے کے بعد بازیاب ہونے والے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی سے رابطہ کر کے ان کے حالات زندگی پر فلم بنانے کی پیشکش کی ہے۔

سپیل برگ ’جاز،‘ ’جراسک پارک‘ اور ’انڈیانا جونز‘ جیسی فلموں کے خالق ہیں۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے جمعرات کو فون پر علی حیدر گیلانی سے بات کی اور فلم بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ وہ اس پیشکش کا سوچ کر جواب دیں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ابھی حیدر گیلانی کے اردگرد اتنے لوگ موجود ہیں کہ وہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ بھی اچھی طرح وقت نہیں گزار پا رہے۔

یاد رہے کہ تین برس قبل ملتان سے اغوا ہونے والے علی گیلانی تین دن قبل ہی واپس اپنے گھر لاہور پہنچے ہیں۔

افغانستان میں غیر ملکی فوجی حکام کے مطابق علی حیدر گیلانی کو افغان اور غیر ملکی فوجیوں کی ایک مشترکہ کارروائی میں ملک کے جنوب مشرقی صوبے پکتیکا کے علاقے گیان سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

اسی بارے میں