ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے جے یو آئی کے کارکن ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلعے ڈیرہ اسماعیل خان میں رمک کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک کارکن شاہ عالم کو ہلاک کر دیا۔

یہ واقعہ منگل کی رات تھانہ پرووا کی حدود میں پیش آیا۔

٭ خیبر پختونخوا میں وکیلوں سمیت پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ

٭ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

٭ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے چھ لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق تین نامعلوم افراد عالم شاہ کی سرائے میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود ملازم مجاہد کو اٹھایا۔

مجاہد نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان سے شاہ عالم کے بارے میں پوچھا اور ان پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

مجاہد کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر بھی تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد امن و امان کی صورتِ حال میں قدرے بہتر ہوئی ہے اور تشدد کے واقعات میں کمی آئی تھی لیکن اب ایک مرتبہ پھر شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں