کراچی میں شراب کی دکان پر فائرنگ، تین ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مرنے والوں میں سے دو کا تعلق ہندو برادری سے بتایا جاتا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شب ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پیش آیا جب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے شراب کی ایک دکان پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دکان کے عملے کے دو ارکان اور دو محافظ زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عملے کے دونوں ارکان اور محافظ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر بھتہ نہ دینے کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اسی بارے میں