وزیراعظم نواز شریف ہسپتال سے گھر منتقل

تصویر کے کاپی رائٹ twitter
Image caption وزیراعظم کو ڈاکٹرز نے چند دن تک گھر میں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے

پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف دل کے آپریشن کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری

میاں نواز شریف پیر کو مرکزی لندن میں واقع ہارلے سٹریٹ کلینک سے گھر منتقل ہوئے جہاں گذشتہ منگل کو ان کی ’اوپن ہارٹ سرجری‘ ہوئی تھی۔

اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی ہسپتال سے نکلتے ہوئے لی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی پوسٹ کیا گیا۔

وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ڈاکٹرز وزیراعظم کی رپورٹس سے مطمعین ہیں اور انھیں پیر کی سہ پہر ہسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔

بعدازاں انھوں نے وزیراعظم کی گھر منتقلی کی خبر دی۔

میاں نواز شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور بیٹے بھی موجود تھے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کو ڈاکٹرز نے چند دن تک گھر میں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیراعظم کی گھر روانگی کے موقع پر ان کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم کا فالواپ پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے تحت وہ ہسپتال آئیں گے۔

اسی بارے میں