پاکستان کی سعودی عرب میں حملوں کی مذمت

پاکستان نے سعودی عرب میں گذشتہ روز دہشتگردی کے واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے سعودی عرب سےاظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

مسجد نبوی کے قریب خودکش دھماکہ، چار اہلکار ہلاکجدہ قونصل خانے کا خودکش بمبارپاکستانی تھا: سعودی عرب

پیر کے روز سعودی عرب میں دہشتگردی کے تین مختلف واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption مسجدِ نبوی کےقریب خود کش حملہ روزہ افطاری کے وقت کیا گیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اس سانحے پر شدید دکھ اور معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ پاکستان حملے میں نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہے۔

بیان میں پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت ، تحفظ اور سکیورٹی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اسی بارے میں