پشاور میں نوجوان کے ساتھ مبینہ ریپ، ملزم گرفتار

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

پشاور میں پولیس کے مطابق ایک نوجوان کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق تھانہ پشتخرہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک 20 سالہ نوجوان نے حیات آباد میں باغ ناران سے ٹیکسی کرائے پر لی اور منہاج نامی ٹیکسی ڈرائیور رنگ روڈ پر ایک سی این جی سٹیشن پر گاڑی روک کر اسے ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق بلال احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق حالیہ چند ماہ میں صوبے میں نوجوانوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ دنوں صوبے کے جنوبی ضلعے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور میں بھی ایک چرواہے کا ریپ کر نے کے بعد درانتی سے اس کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں