ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار حادثے میں زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فاروق ستار حیدر آبار میں جماعت کے تنظیمی دورے پر گئے تھے

پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار گاڑی کے حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

ان کی گاڑی کو حادثہ حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر نوری آباد کے مقام پر پیش آیا۔حادثے کے دوران گاڑی اُلٹ گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے نامہ نگار ریاض سہیل کو بتایا کہ فاروق ستار کو چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فاروق ستار کے ہمراہ گاڑی میں موجود دو گارڈز اور ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں۔ گارڈز کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

فاروق ستار کو کراچی کے عباسی شہید ہسپتال لانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

فیصل سبزواری نے بتایا کے فاروق ستار حیدر آبار میں جماعت کے تنظیمی دورے پر گئے تھے۔

ایم کیو ایم میں الطاف حسین کے بیانات کے بعد پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال کے بعد فاروق ستار کا حیدر آباد کا یہ پہلا دورہ تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں