عوام ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں الٹ گئیں

ملتان کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے ریسیکو ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس حادثے میں 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں الٹ گئیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی جب ملتان میں بوچ ریلوے سٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں کو ملتان کے سول ہسپتال، نشتر ہسپتال اور شہباز شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ طبی حکام نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی درخواست کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption بچ جانے والے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں

ریلوے کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے کر اس کی رپورٹ 72 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متاثرہ ٹرین کی باقی 15 بوگیوں کو آگے اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی میتیں بھی انتظامیہ نے ان کے گھروں کو روانہ کر دی ہیں۔

حادثے کے بعد متعدد مسافر ملبے میں پھنسے گئے تھے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے پی پی کو بتایا کے یہ حادثہ صبح سویرے 3:00 بجے کے قریب پیش آیا۔ ان کے مطابق خانیوال، مظفرگڑھ، ملتان اور لودھران کے 250 امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصے لیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption حادثے کی وجوہات معمول کی جا رہی ہیں

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں