BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 January, 2004, 10:26 GMT 15:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سپاہ صحابہ کے سولہ کارکن گرفتار
 

 
سپاہ صحابہ

لاہور کے علاقہ غازی آباد میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سولہ افراد کو مبینہ طور پر اجلاس منعقد کیے جانے کے الزام میں گرفتار کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے سپاہ صحابہ سمیت چند تنظیموں کو کالعدم قرار دے رکھا ہے اور ان پر ہر قسم تنظیمی سرگرمیوں یا تنظیم کا نام استعمال کرنے پر پابندی ہے ۔

لاہور پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح کیا ہے کہ اس آپریشن کا پولیس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ آپریشن خفیہ تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے پولیس آفیسر عثمان انور کے حوالے سے پندرہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تنظم کے دو ایسے افراد بھی شامل ہیں جو سزائے موت یافتہ تھے تاہم ان کی سزا، عمر قید میں تبدیل کر دی گئی تھی اور وہ چودہ چودہ سال کی سزا کاٹ کر رہا ہوئے تھے۔

ابتدائی طور پر ان افراد پر یہ الزام لگایا گیا ہےکہ انہوں نے اپنی تنظیم کے کالعدم ہونے کے باوجود غازی آباد میں اس کا دفتر بنایا اور وہاں ایک تنظیمی اجلاس جاری تھا کہ اطلاع ملنے پر خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ ملکر چھاپہ مارا دیا۔گرفتار شدگان سے تین پستول بھی برآمد ہوۓ ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملزمان سے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیں اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا جائے۔

غازی آباد تھانہ کے ڈیوٹی افسر نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد