BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 January, 2004, 20:20 GMT 01:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سپریم کورٹ کے ایک اور جج ریٹائر
 

 
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد سترہ سے کم ہو کر تیرہ رہی گئی ہے۔
 

سترہویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی مدت ملازمت میں تین سالہ اضافہ واپس لیے جانے کے بعد جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے ایک اور جج جسٹس تنویر احمد خان ریٹائر ہورہے ہیں۔

تنویر احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد سترہ سے کم ہوکر تیرہ رہ جاۓ گی کیونکہ سترہویں ترمیم منظور ہوتے ہی تین سینیئر ترین جج جس میں چیف جسٹس شیخ ریاض شامل تھے فورا ریٹائر ہوگۓ تھے۔ ان کے علاوہ منیر اے شیخ اور قاضی محمد فاروق اور ایڈہاک جج کرامت بھنڈاری بھی اس آئینی ترمیم کی زد میں آگۓ تھے۔

جمعہ کے روز سپریم کورٹ جسٹس تنویر کے لیے ایک فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کررہی ہے جو خاصے عرصے بعد کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے عدالت عظمی کے بہت سے جج عدالت کی اندرونی چپقلش اور بار اور عدلیہ کی لڑائی کے باعث بغیر فل کورٹ ریفرنس کے ریٹائر ہوتے رہے۔

چیف جسٹس سجاد علی شاہ اپنے ساتھی ججوں کے ان کے خلاف فیصلہ کی وجہ سے، جسٹس سعیدالزمان صدیقی عبوری آئینی حکم نامہ کے تحت حلف نہ لینے کے باعث اور چیف جسٹس ارشاد حسن خان اور چیف جسٹس شیخ ریاض فوجی حکومت کے حق میں کیے گۓ فیصلوں اور وکلا تنظیموں کی مخالفت کے باعث فل کورٹ ریفرنس کے اعزاز سے محروم رہے۔

سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد پورا کرنے کے لیے حکومت کو ہائی کورٹوں سے سینیئر ججوں کو سپریم کورٹ بھیجنا پڑے گا۔ یہ بات قانونی حلقوں میں طرح طرح کی قیاس آرائیوں کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد سترہ سے کم کرکے گیارہ کردے کیونکہ دو اور جج اسی سال اگست اور دسمبر میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔

پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پہلے ہی سپریم کورٹ کے مستقل ججوں کی تعداد کم کرنے کی مخالفت شروع کردی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد