BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 January, 2004, 11:24 GMT 16:24 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سپاہ صحابہ کے پندرہ کارکن گرفتار
 

 
سپاہ صحابہ

لاہور میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سولہ افراد کو تنظیم کا اجلاس منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حکومت نے سپاہ صحابہ سمیت چند تنظیموں کو کالعدم قرار دے رکھا ہے اور ان پر ہر قسم کی تنظیمی سرگرمیاں یا تنظیم کا نام استعمال کرنے پر پابندی ہے۔

لاہور پولیس کے ایس پی عثمان انور نے خبر رساں ایجنسی اے پی سے بات کرتے ہوئے ان پندرہ گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد سے چار اسالٹ رائفل سمیت کافی اسلحہ برامد کیا گیا ہے۔

تاہم لاہور پولیس کے ایک اور افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ وضاحت کی ہے کہ اس آپریشن کا پولیس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا اور یہ آپریشن خفیہ تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے کیاتھا۔

 

 گرفتار ہونے والوں میں سپاہ صحابہ کے دو ایسے افراد رستم خان معاویہ اور اصغر علی بھی شامل ہیں جو سزائے موت یافتہ تھے تاہم ان کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی گئی تھی اور وہ چودہ چودہ سال کی سزا کاٹ چکے تھے۔

 

کچھ اطلاعات کے مطابق ان دونوں افراد نے چند روز پہلے ایک پولیس تھانے سے آکر پولیس کو ڈرا دھمکا کر اپنے ایک ساتھی کو چھڑایا تھا۔

ابتدائی طور پر ان افراد پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی تنظیم کے کالعدم ہونے کے باوجود غازی آباد میں اس کا دفتر بنایا اور وہاں ایک تنظیمی اجلاس جاری تھا کہ اطلاع ملنے پر خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملزمان سے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے انہیں پولیس کے حوالے کردیں گے اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

غازی آباد تھانہ کے ڈیوٹی افسر نے بھی واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد