BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 March, 2004, 05:59 GMT 10:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
امام بارگاہ میں بھگدڑ: تیرہ ہلاک
 
ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے پارا چنار میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم تیرہ شیعہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں آٹھ عورتیں اور پانچ بچے شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ بھگدڑ بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے منگل کے روز اس وقت مچی جب سینکڑوں عورتیں اور بچے محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہ میں جمع تھے۔

ڈاکٹر امجد حسین کا کہنا ہے کہ اس بھگدڑ میں چھپن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کا نظام معطل ہونے سے امام بارگاہ میں موجود خواتین خوفزدہ ہوگئیں۔ ان کا خیال تھا کہ یہ کوئی بیرونی حملہ ہے۔ اسی خدشے کے تحت دو منزلہ عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش میں عمارت کا زینہ ٹوٹ گیا اور زبردست بھگدڑ مچ گئی۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد