BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 June, 2004, 08:18 GMT 13:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
تین پولیس اہلکار معطل
 

 
 
پاکستان پولیس
گوجرانوالہ میں تین پولیس اہلکاروں کو ایک اعلیٰ فوجی افسر کی گاڑی سڑک پر روکنے اور اس کی تلاشی لینے کے جرم میں معطل کر دیا گیا ہے حالانکہ ایک مقامی عدالت نے انہیں الزام سے بری کرتے ہوئے پولیس کی حراست سے رہا کر دیا تھا۔

گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ پولیس شیخ زعیم اقبال نے اے ایس آئی رانا تحسین اور کانسٹیبل محمد ایوب کی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے اور ان کو شو کاز نوٹس دیا گیا ہے کہ کیوں نہ انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا جائے۔

تین روز پہلے گوجرانوالہ میں واپڈا کے ادارہ گیپکو کے چیف ایگزیکٹو برگیڈیئر سیف اللہ خالد کی گاڑی کو جی ٹی روڈ پر پولیس نے روک لیا تھا اور اس کی تلاشی لی تھی جبکہ اعلیٰ فوجی افسر گاڑی میں نہیں تھے بلکہ اُس میں ان کی بیوی اور بیٹی بیٹھی ہوئی تھیں۔

برگیڈیئر سیف اللہ کی شکایت پر پولیس نے تلاشی لینے والے ماڈل ٹاؤن پولیس کے اہلکاروں اے ایس آئی رانا تحسین اور دو کانسٹیبلوں محمد ایوب اور سہیل احمد (رضا کار) کے خلاف پولیس آرڈر دو ہزار دو کی دفعہ ایک سو چھپن اے کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا جو ناقابل ضمانت جرم ہے اور جس کی سزا پانچ سال قید ہے۔

جمعرات کے روز ان اہلکاروں کو ایک مجسٹریٹ غلام مصطفٰے شیخ کے سامنے پیش کیا گیا۔ مجسٹریٹ غلام مصطفٰے شیخ نے کہا کہ پولیس نے اپنے ساتھیوں کے خلاف کارروائی میرٹ پر نہیں کی کیونکہ کسی کی گاڑی روک کر تلاشی لینا جرم نہیں ۔

مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ اہلکار ڈیوٹی پر تھے اور ان اہلکاروں کا اپنے فرائض سے تجاوز کرنا یا برگیڈیئر کے خاندان سے ناروا سلوک کرنا ثابت نہیں ہوتا۔ مجسٹریٹ نے ان اہلکاروں کو بری کرتے ہوئے ان کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں۔

تاہم پولیس نے انہیں رہا کرنے کے بجائے پولیس آرڈر کی دفعہ ایک سو چھپن اے کو دفعہ ایک سو چھپن سی میں تبدیل کر کے دوبارہ حراست میں لے لیا تھا اور ماڈل ٹاؤن تھانہ کی حدود میں نظر بند کر دیا تھا۔ یہ دفعہ پولیس اہلکار کی کسی شہری سے بدتمیزی کرنے سے متعلق ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد