BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 June, 2004, 00:33 GMT 05:33 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستان میں ای میوزیم
 
فقیر خانہ میوزیم کے نوادرات میں سے ایک
ای میوزیم 14 اگست کو شروع کیا جانا ہے
پاکستان میں نوادرات کا ای میوزیم شروع کرنے کے خیال پر لوگوں کو حیرت ہوگی جہاں نیشنل میوزیم کو ہی بہت کم تعداد میں لوگ دیکھنے جاتے ہیں۔

فنکار قیصر خان کا کہنا ہے کہ ’ایسا نہیں ہو سکتا یہ مذاق ہوگا، آپ کے خیال میں اس ویب سائٹ پر کتنی ہٹس ہو نگی ۔

ای میوزیم اگست میں شروع ہونے کا امکان ہے جو پاکستان میں اپنی طرح کا پہلا میوزیم ہوگا۔

یہ ای میوزیم لاہور کا فقیر خاندان شروع کر رہا ہے ۔ یہ خاندان مہاراجہ رنجیت سنگھ کا سرکاری معالج تھا اور مہا راجہ نے خوش ہوکر انہیں بیش بہا اور قیمتی نوادرات عطا کئے جنہیں لاہور کے فقیر خانہ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

میوزیم کے منتظم فقیر سیف الدین اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ناقدین کیا کہتے ہیں۔

’یہ منصوبہ میرے دل کی آواز ہے میں پنجاب کا بیٹا ہوں اور اس صوبے کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوں اسی لئے میرے پراجیکٹ کا مقصد صوبے کی تہذیب وثقافت کو فروغ دیناہے ‘۔

فقیر خانہ کی ایک عام سی ویب سائٹ تو پہلے سے موجود ہے لیکن ای میوزیم میں ایک مکمل میوزیم پیش کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

دراصل ای میوزیم کا سہرا 29 سالہ کے فقیر افتخار الدین کے سر ہے جو سیف الدین کے بھتیجے ہیں۔

فقیر الدین افتخار نے جب اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا تو اپنے اس خیال کا اظہار اپنے چچا سے کیا جنھوں نے فوراً اس پراجیکٹ پر اتفاق کیا۔

افتخار کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ہمیں نہیں جانتے اور وہ کبھی میوزیم نہیں آئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نوادرات کے نمونوں کو عام لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔اور ای میوزیم اس کا صحیح راستہ ہے۔

فقیر خاندان کو امید ہے کہ اس ویب سائٹ کے سبسکرپشن سے میوزیم کے لئے آمدنی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

تین دہائی سے زیادہ عرصے سے فقیر خانہ میوزیم کے تمام اخراجات فقیر خاندان خود اٹھا رہا ہے۔

فقیر خانہ میں 3000 نوادرات ہیں اور آن لائین میں دکھائے جانے والے نوادرات میں مشہور گندھار بدھا ، حضرت امام حسین کے قران پاک کے نسخے جیسے نایاب نمونے شامل ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد