BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 30 July, 2004, 20:29 GMT 01:29 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
منشی رضی الدین کی پہلی برسی
 

 
 
تصویر بشکریہ قوال ڈاٹ کام
تصویر بشکریہ قوال ڈاٹ کام
مشہور کلاسیکل قوال منشی رضی الدین کی پہلی برسی تیس جولائی کو کراچی میں میریٹ ہوٹل کے کرسٹل بال روم میں منائی گئی۔

اس سے قبل ان کے فر زند فرید ایاز الحسینی نے اپنے والد صاحب کی گائیکی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منشی رضی الدین ہمہ جہت شخصیت تھے۔ وہ علم موسیقی اور عمل موسیقی پر باقاعدہ اختیار رکھتے تھے۔

فرید ایاز نے والد صاحب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بقول منشی رضی الدین قوالی کو اٹھارہ علوم سے تزیں کیا جاتا ہے ۔اور اٹھارہ علوم پر نظر رکھنے کے بعد ایک گویا بنتا ہے۔ علوم قوالی یا سماع میں میں جتنے بھی شعرا گزرے چاہے وہ کسی بھی زبان کے ہوں ان سب کے کلام سے نہ صرف منشی صاحب کو واقفیت تھی بلکہ ان کا شان نزول بھی جانتے تھے۔

منشی رضی الدین کا مزاج شخصیت پرستانہ نہیں تھا اس لیے صرف بڑے یا مشہور شعرا کے کلام تک انہوں نے اپنی گائیکی کو محدود نہیں رکھ تھا بلکہ وہ شعر کا مضمون بھانپتے تھے اور پھر اس کی تکرار اور اس کے اندر چھپے مضمون کو اپنی قوالیوں میں استعمال کیا کرتے تھے۔

بقول ان کے فرزند فرید ایاز منشی رضی الدین مصمم ریاض تھے۔ رمضانوں میں مغرب کے بعد سے فجر تک گھر کا ہر عمر کا مرد ان کے ساتھ ریاض کیا کرتا تھا۔ ان کی ریاض اور غیر ریاض کی زندگی کو الگ نہیں کیا جا سکتا تھا۔

فرید ایاز کے بقول منشی رضی الدین کا پسندیدہ ساز تان پورہ تھا بقول منشی صاحب تان پورے کے چار تار بیک وقت بارہ آوازوں کو جنم دیتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے ان کی قوالیوں میں تان پورے کا متواتر استعمال جاری رہتا تھا۔

منشی صاحب نے بدلتے وقت کے ساتھ قوالی کی اصل کو نہیں بدلہ اور اپنے فن کے اس چار دیہائیوں سے طویل سفر میں قوالی کے کلاسیکل انداز کو بخوبی اپنی آواز میں ڈھالتے رہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد