BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 13:05 GMT 18:05 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لال مسجد پر پولیس چھاپہ
 

 
 
پولیس امام مسجد کے گھر کے باہر
پولیس نے امام مسجد کے گھر کی بھی تلاشی لی
اسلام آباد میں واقع مرکزی لال مسجد اور اس سے ملحقہ لڑکیوں کی دینی تعلیم کے مدرسہ پر پیر اور منگل کی درمیانی رات پولیس نے چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔

تھانہ آبپارہ کے ڈیوٹی افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک مقدمے میں مطلوب افراد کے وہاں رہائش تھی اور انہیں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماراگیا۔ تاہم انہوں نے چھاپے میں کسی گرفتاری یا کوئی سامان تحویل میں لینے کی تردید کی۔

مدرسے کی طالبات
مدرسے کی طالبات

جب امریکہ نے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف حملے شروع کیے تھے لال مسجد القاعدہ اور طالبان کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا مرکز تھی۔ گزشتہ دنوں القاعدہ سے تعلقات کے شبہ میں گرفتار چھ حاضر سروس پاکستانی فوج کے افسران کے اہل خانہ نے بھی لال مسجد کے باہر ہی مظاہرے کیے تھے۔

لال مسجد کے امام اور مدرسے کے مہتمم عبدالعزیز کے صاحبزادے احسان عزیز نے صحافیوں کو بتایا کہ منگل کو فجر کے وقت پولیس کی بڑی تعداد نے لال مسجد اور مدرسے سے ملحقہ ان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس زبردستی گھر میں گھسی اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے ساتھ تلاشی بھی لی۔

چھاپے میں مدرسے کی تلاشی لی گئی
چھاپے میں مدرسے کی تلاشی لی گئی

ان کے مطابق تمام پیٹیاں کھولی گئیں اور کمپیوٹر اور دیگر اشیاء کی جامع تلاشی لی گئی، تاہم پولیس کوئی چیز ساتھ نہیں لے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین سے بدتمیزی کی گئی اور مدرسے کی کئی بچیاں خوف و ہراس کے مارے ادھر ادھر بھاگنے لگیں۔

جب احسان عزیز سے پوچھا گیا کہ اسلام آباد میں تو کئی مدرسے ہیں تو اس مدرسے پر چھاپہ کیوں پڑا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے والد مولانا عبدالعزیز اور چچا غازی عبدالرشید ڈاکٹر عبدالقدیر کی حراست ہو یا اسلام پسندوں کے خلاف کارروائی اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور اسی لیے چھاپہ پڑا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد