BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 September, 2004, 11:25 GMT 16:25 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ہندکو زبان، پہلا ماہانہ رسالہ
 

 
 
ہندکو رسالہ
یہ رسالہ شہر کی ادبی، ثقافتی اور سماجی تنظیم گندھارا ہندکو بورڈ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے
پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارلحکومت پشاور میں ہندکو زبان کا پہلا ماہانہ رسالہ ’ہندکووان‘ شائع کیا گیا ہے۔

یہ رسالہ شہر کی ادبی، ثقافتی اور سماجی تنظیم گندھارا ہندکو بورڈ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس رسالے کی تقریب رونمائی اتوار کے روز منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبہ سرحد کے سیکریٹری ثقافت امجد نذیر نے کی۔

تقریب تو یہ ایک ماہنامے کی اجراء کی تھی لیکن اس دوران بھی مقامیوں اور حکام کے درمیان اس پرانے تاریخی شہر کی ثقافت اور قدیمی عمارات کو بچانے کی بات ہوئی۔ مقررین نے حکومت کے اہلکاروں سے شہر کو بچانے کی اپیلیں کیں اور سرکاری اہلکاروں نے شہریوں پر اس ورثے کو بچانے کے لئے اپنا کردار پہچاننے اور ادا کرنے کی تلقین کی۔

شہر کے باسیوں کی پرانی زبان بھی ہندکو ہے۔ یہ بھی اس شہر کا ایک رنگ ہے اور اسے بچانے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔ یہ رسالہ اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقعے پر مہمان خصوصی پشاور ٹیلی وژن سنٹر کے جنرل مینجر مجاہد بن سید گیلانی نے ہندکو اکیڈمی قائم کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ اس زبان کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں اپنے طور پر سینٹر سے پیش ہونے والے ہندکو کے پروگراموں کے میعار کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔

ہندکو بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر ظہور احمد اعوان نے امید ظاہر کی کہ یہ پشاور، کوہاٹ، ہزارہ اور کشمیر کے علاوہ دنیا بھر میں بسنے والے ہندکو بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا ’اس زبان میں لکھنے والے رضا ہمدانی، فارغ بـخاری اور خاطر غزنوی جیسے بہت ہیں لیکن وہ اپنی تحریر کہاں شائع کرائیں یہ جگہ انہیں یہ رسالہ فراہم کرے گا‘۔

رسالے کا ستمبر کا شمارہ بازار میں آچکا ہے۔ ساٹھ صفحات پر مشتمل اس پہلے ماہنامے کے سرورق پر پشاور کی جانی پہچانی اور بزرگ ہستی سید محمد امیر شاہ گیلانی کی، جنہیں عرف عام میں مولوی جی کے نام سے جانا جاتا ہے، تصویر شائع کی گئی ہے۔ ان سے متعلق ایک مضمون بھی اس شمارے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر ادبی اور سیاسی مضامین بھی اس میں شامل کئے گئے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد