BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 January, 2005, 16:19 GMT 21:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
گیس کمپنی: 10لاکھ ڈالر روزانہ کا نقصان
 
اسلحہ
بلوچستان میں اسلحے کی قبائلی روایت بھی ہے اور افغانستان کے حالات نے جدید اسلحہ کی فراہمی میں سہولت بھی پیدا کی ہے
سوئی میں گیس صاف کرنے کے کارخانے پر حملے کے نتیجے میں کارخانے کو پہنچنے والے نقصان کے بعد گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، جس سے دس لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

گیس کے پلانٹ کو اس وقت نقصان پہنچا جب حملے میں استعمال ہونے والا ایک راکٹ گیس صاف کرنے کے مرکزی پلانٹ کو آ کر لگا۔

اس حملے کے فوراً بعد پلانٹ سے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حملے کی وجہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں کمپنی کے اسپتال میں کام کرنے والی ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ طور پر کی جانے والی اجتماعی جنسی زیادتی کا واقع تھا۔

کراچی میں سوئی سدرن کے افسر تعلقاتِ عامہ عنایت اللہ اسماعیل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ بڑے کارخانوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

جن اداروں کی گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے ان میں کھاد تیار کرنے اور تونائی پیدا کرنے والے کارخانے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مرکزی گیس پلانٹ سے گیس کی فراہمی بند ہونے کے باعث پائپ لائینوں میں گیس کا دباؤ کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بھی گھریلو صارفین کی بہت بڑی تعداد کو پریشاینوں کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہی کارخانوں کو گیس کو فرہمی بند کی گئی ہے۔

لاہور میں کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر راشد لون نے نے بتایا ہے کہ گیس کی فرراہمی آئندہ چند روز میں معمول پر آ جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس پلانٹ کو حملے سے پہنچنے والے نقصان سے کمپنی کو روزانہ دس لاکھ ڈالر کے مساوی نقصان ہو رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پلانٹ کی حفاظت کے لیے نیم فوجی دستوں کے ایک ہزار ارکان سوئی میں تعینات کیے گئے ہیں۔

 
 
بلوچستان کاروائی:
حزب اختلاف کے مطابق موجودہ کاروائی سےفوج کی ساکھ متاثر ہوگی۔
 
 
کوئٹہ (فائل فوٹو)سوئی: امن و مرمت
سوئی میں پُرتناؤ امن اور سست رو مرمت جاری
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد