BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 February, 2005, 08:56 GMT 13:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بلوچستان اور اس کے قبائل
 

 
 
بلوچستان
پٹھان قوم پرست ان اضلاع پر مشتمل ایک الگ صوبہ کا مطالبہ کرتے آئے ہیں
بلوچستان میں پٹھان اور بلوچ آبادی کے مختلف قبیلے آباد ہیں۔

شمال اور مشرق میں صوبہ سرحد سے ملحق اور مغرب میں افغانستان سے جڑے ہوئے بلوچستان کے شمالی اضلاع میں پشتون آبادی ہیں۔ ان اضلاع میں جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے علما اور پٹھان قوم پرست جماعت پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی بڑی سیاسی قوتیں ہیں۔

پٹھان قوم پرست ان اضلاع پر مشتمل ایک الگ صوبہ کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔

صوبہ کے وسطی اور جنوبی ضلعوں میں بلوچ آباد ہیں۔ ان اضلاع کی سرحدیں ایک طرف سندھ اور جنوبی پنجاب سے تو دوسری طرف افغانستان سے اور جنوب میں خلیج فارس سے ملتی ہیں۔

بلوچستان کے قوم پرستوں کے تین بڑے اضلاع ہیں کوہلو، ڈیرہ بگتی اور خضدارہیں یہ علاقے جنوبی پنجاب اور سندھ سے ملحق اور صوبہ کے وسط میں افغانستان کی سرحد سے خاصے دور واقع ہیں۔

متنازعہ گوادر ساحل کا فاصلہ ان سے چھ سو سے آٹھ سو کلومیٹر ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع کا رقبہ ، آبادی ( سنہ انیس سو ستانوے، اٹھانوے کی مردم شماری کے مطابق) اور ان میں بسنے والے بڑے بڑے قبائل حسب ذیل ہیں۔

1۔ گوادر (رقبہ۔ سوا پندرہ ہزار مربع کلومیٹراور آبادی پونے دو لاکھ)۔ قبیلے۔ بلوچ، گچکی، ہوتی
2۔ کیچ (ساڑھے بائیس ہزار مربع کلومیٹراور آبادی چار لاکھ سے زیادہ) بربر بلوچ۔ گچکی، رئیس، رند، ہوتی، نوشیروانی، بزنجو، بلیدی
3۔ آواران (اکیس ہزار چھ سو مربع کلومیٹراور آبادی ایک لاکھ چودہ ہزار) بلوچ
4۔ لسبیلہ (ساڑھے بارہ ہزار مربع کلومیٹر،آبادی تین لاکھ چودہ ہزار) لاسی، شیخ، سیاپد، انگاریہ، برا، بروہی، بھٹہ، مینگل
5۔ پنجگور (پونے سترہ ہزار مربع کلومیٹر، دو لاکھ اٹھائیس ہزار) گچکی، نوشیروانی، بلوچ، ملازئی، درزادا
6۔ خاران (اڑتالیس ہزار مربع کلومیٹر،آبادی دو لاکھ) راکی، نقیب، ملازئی، واشکی، میروان، ایسازی، نوشیروانی، قمبرانی، محمد حسنی، پرکزئی، مینگل، سسولی، بدینی، بنگلزئی، بجرزئی، سمالانی
7۔ خضدار (سوا تینتالیس ہزار مربع کلومیٹر،آبادی چار لاکھ دس ہزار) مینگل، زہری، بزنجو، محمد حسنی، سسولی، قمبرانی، گرگناری، رودینی، جاتک
8۔ قلات (چھ ہزار سوا چھ سو کلومیٹر،آبادی دو لاکھ چھتیس ہزار) شاہوانی، لہری، جاتک، زہری، مینگل، یوسفزئی، احمد زئی، دہواری، رئیسانی، کرد، بنگلزئی، لنگو، قمبرانی، ستک زئی
9۔ چاغی (ساڑھے پانچ ہزار مربع کلومیٹر،آبادی دو لاکھ تین ہزار) نوتیزئی، بدینی، جمال دینی، سنجرانی، سرنکزئی، محمد حسنی، مینگل، زگر، بریخ
10۔ جھل مگسی (ڈھائی ہزار مربع کلومیٹر،آبادی چار لاکھ بائیس ہزار) مگسی
11۔ جعفرآباد (ڈھائی ہزار مربع کلومیٹر، آبادی چار لاکھ اکیس ہزار) لہری، جمالی، کھوسو، جاموٹ، عُمرانی
12۔ نصیرآباد (تین ہزار چار سو مربع کلومیٹر، آبادی دو لاکھ تینتالیس ہزار) لہری، جمالی، کھوسو، ابڑو، جاموٹ، عُمرانی
13۔ بولان (آٹھ ہزار مربع کلو میٹر، آبادی دو لاکھ نوے ہزار) رند بلوچ، لہری، رئیسانی، ڈومکی، شہوانی
14۔ مستونگ (پانچ ہزار نو سو مربع کلومیٹر، آبادی ایک لاکھ چونسٹھ ہزار) شہوانی، لہری، جاتک، زہری، مینگل، یوسفزئی
15۔ کوئٹہ (دو ہزار سات سو مربع کلومیٹر،آبادی سات لاکھ ساٹھ ہزار) کاکڑ، اچکزئی، یاسین زئی، کانسی، شہوانی، لہری، جاتک، ہزارہ
16۔ ڈیرہ بگتی (ایک ہزار ڈیڑھ سو مربع کلومیٹر،آبادی ایک لاکھ اسی ہزار) راہیجا بگتی، کلپر گتی، مسوری بگتی، نوتکانی، سیدانی، مندرا، ماچھی، سرنگزئی
17۔ کوہلو (سات ہزار چھ سو دس مربع کلومیٹر،آبادی اٹھانوے ہزار) گزنی مری، بجارانی مری، زرکون مری، لونی، سُمرانی
18۔ سبی (سات ہزار آٹھ سو مربع کلومیٹر، آبادی ایک لاکھ اسی ہزار) مرگیزانی، لونی، رند، کھاجک، سلاچی، دوتانی
19۔ بارخان (تین چار ہزار سو مربع کلومیٹر، آبادی ایک لاکھ) موسیٰ خیل، جعفر، بزدار، اشوت، کیتھران
20۔ لورالائی (دس ہزار مربع کلومیٹر،آبادی تین لاکھ) جمال دینی، بدینی، مینگل، نوتیزئی، محمد حسنی
21۔ زیارت (ڈیڑھ ہزار مربع کلومیٹر،آبادی تینتیس ہزار) کاکڑ، باروزئی۔ پانیزئی۔ گشکوری۔ سید
22۔ پشین (پانچ ہزار نو سو مربع کلومیٹر،آبادی تین لاکھ سڑسٹھ ہزار) کاکڑ، سید، ترین، اچکزئی
23۔ قلعہ عبداللہ (سوا پانچ ہزار مربع کلومیٹر،آبادی تین لاکھ اکیانوے ہزار) کاکڑ، سید، ترین، اچکزئی
24۔ موسیٰ خیل بازار (پونے چھ ہزار مربع کلومیٹر،آبادی ایک لاکھ تینتیس ہزار) موسیٰ خیل، جعفر، بزدار، اشوت، کیتھران، زرکون، درزدار، مالو، ترین، ناصر
25۔ قلعہ سیف اللہ (دس ہزار چھ سو مربع کلومیٹر، ایک لاکھ اناسی ہزار) کاکڑ، ناصر، سلیمان خیل
26۔ ژوب (ساڑھے ہزار مربع کلومیٹر، آبادی پونے تین لاکھ) کاکڑ۔ مندوخیل، ناصر، شیرانی، سلیمان خیل اور لاوُون شامل ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد